چین دو علاقوں پر ہمیشہ سے دعوے دار ہے: ایک تائیوان اور دوسرا تبت۔ گو کہ تبت پر چین کا کنٹرول ہے، لیکن وہاں کے دلائی لامہ (روحانی پیشوا) چینی عملداری کو تسلیم نہیں کرتے۔ تاہم، اس وقت دلائی لامہ کی حالت زیادہ اچھی نہیں، لہٰذا چین نے اپنی تمام امیدیں دلائی لامہ کے جانشین سے باندھ رکھی ہیں کہ وہ چین کی مرضی کا ہوگا اور تبت کو چین میں باقاعدہ طور پر ضم کر دے گا۔
لیکن چین نے دلائی لامہ کے معاملے پر انڈیا کو سخت وارننگ دی ہے اور چینی عزائم سے لگ رہا ہے کہ اگر انڈیا نہ رکا تو وہ اس معاملے میں انڈیا پر جنگ بھی مسلط کر سکتا ہے۔ خاص طور پر پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈین حکومت اور فوج کا مورال بہت ڈاؤن ہے اور چین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا وہ بلا ہچکچاہٹ انڈیا پر حملہ کر دے گا اور چین یہ حملہ اکیلا نہیں کرے گا۔ پاکستان کسی صورت یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے گا۔
لہٰذا دلائی لامہ کی جانشینی کا معاملہ انڈیا اور چین کے درمیان سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں