۔ انڈیا نے پانی چھوڑنے سے صرف ایک دن پہلے اتنا کہا کہ ہم نے ڈیم کھول دئیے ہیں۔ کتنا پانی آئیگا وہ بھی نہیں بتایا۔ لیکن فرض کریں انڈیا ہمیں پانچ دن پہلے بتا دیتا اور پانی کی مقدار بھی بتا دیتا تو بھی پاکستان کے پاس کیا آپشنز تھے؟ کیا ڈیم موجود تھے جن میں ذخیرہ کر لیتے؟ جواب ہے نہیں۔ کیا خشک نہریں موجود تھیں جن میں پانی کا رخ موڑ لیتے؟ جواب ہے نہیں۔ ڈیموں اور خشک نہروں کے خلاف تو حال ہی میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی جماعتوں نے خود مہم چلائی تھی۔ پھر کیا ہم نے دریاؤں کے کنارے تجاؤزات کو روکا ہے سندھ، پنجاب یا خیبرپختونخواہ میں؟ جواب ہے نہیں۔ تینوں صوبوں میں تجاوزات موجود ہیں۔ بلکہ دریائے راوی کے کنارے چھوڑیں، اس کے بیڈ پر ہمارے ایک سابق وزیراعظم عمران خان نے سوسائٹی بنوا لی تھی اور اسکی تشہیر کر کے لوگوں کو پلاٹ لینے کی دعوت بھی دی تھی۔ پھر آخر میں ایک ہی چیز بچتی ہے کہ کیا ہم نے دریاؤں کے کنارے مضبوط حفاظتی پشتے بنائے ہیں۔ پورے دریا پر نہ سہی صرف شہری علاقوں میں۔ جواب ہے نہیں۔ بلکہ لاہور میں عمران خان حکومت راوی کنارے سوسائٹیز سے حف...
۔ دنیا کے سب سے بڑے وژنری عمران خان کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ کسی پراپرٹی ڈیلر کی طرح اپنی ھاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کر رہا ہے۔ یاد رہے موصوف تب وزیراعظم پاکستان تھا۔ اس اشتہار میں وہ بتا رہا ہے کہ راوی سکڑ کا نالہ بن جائیگا لہذا میں اس خشک دریا میں یہاں ایک عظیم سوسائیٹی لانچ کر رہا ہوں۔ عوام ہم سے پلاٹ خریدیں۔ اس منصوبے کا ایک پس منظر ہے۔ اس سے پہلے عمران خان ملک ریاض سے تعلقات استوار کر چکا تھا۔ اس کو 190 ملین پاؤنڈ بخش کر اس سے 8 ارب روپے کیش، زمین اور جواہرات کی شکل میں وصول کر چکا تھا۔ پھر ملک ریاض نے عمران خان کے ساتھ ملکر خیبرپختونخوا میں بغیر زمین کے بحریہ پشاور لانچ کی۔ صرف فائلیں بیچ کر خیبرپختونخوا سے 50 ارب روپے سمیٹ لیے کسی کو ایک انچ زمین دئیے بغیر۔ اس میں سے عمران خان کو اسکا حصہ دے کر باقی ملک ریاض ہضم کر گیا۔ خیبرپختونخوا کے جس ایماندار افسر نے اس میں رکاؤٹ ڈالنے کی کوشش کی اس کو عمران خان نے ہٹا دیا تھا۔ وہ واقعہ بھی کافی مشہور ہے۔ لیکن عمران خان کے منہ کو پراپرٹی کا خون لگا گیا۔ اس کو آئیڈیا ہوگیا کہ اس کام میں بہت مال ہے۔ جس کے...