۔ آخرکار پانچ سال بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے پر سے پابندیاں ختم کر دیں، جس کے بعد اب پی آئی اے پاکستان سے براہ راست لندن پرواز کر سکے گی۔ اس سے قبل یورپی یونین بھی پی آئی اے پر عائد پابندیاں ختم کر چکی ہے۔ پی آئی اے پر یہ پابندیاں سال 2020ء میں عمران خان کی حکومت کے دوران اس وقت لگیں، جب پی آئی اے کا ایک طیارہ کراچی میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے کے بعد اس وقت کے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے کے اکثر پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔ ان کی یہ تقریر ایک دھماکہ خیز انکشاف بن گئی، جس کے فوراً بعد یورپی یونین اور برطانیہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے غلام سرور خان سے جواب طلبی کے بجائے ان کا دفاع کیا اور کہا کہ غلام سرور خان نے بالکل درست بات کی ہے، ہم لوگوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ یوں عمران خان کے بیان نے غلام سرور خان کے دعوے کی تصدیق کر دی۔ عمران نیازی کے دور یوتھیا میں وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا #PIA کے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں اور لائسنسوں کے بارے میں بیان: کرپٹ اور کمیش...
یہ بلاگ پاکستان، کشمیر اور دنیا کے اہم مسائل پر اردو میں تحقیقی اور سچ پر مبنی خبریں اور تجزیے فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مشن ڈس انفارمیشن کے خلاف جنگ ہے۔